شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک بلوچ نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت اسلم ولد کنڑ خان کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کا تعلق قلات کے علاقے نرمک سے ہے جو زمینداری کے سلسلے فصل بیچنے کیلئے ہزارگنجی آیا تھا۔