شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان پشین کے علاقے سید حمید کراس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کردی۔ جس کی شناخت ڈاکٹر اقبال کے نام سے کیاگیاہے ۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مزید کارروائی پشین انتظامیہ کررہی ہے۔
علاوہ ازیں شال جناح روڈ پر جناح چیک پوسٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء حاجی عبدالروف ترین کا بیٹا اسلم ترین جاں بحق ہوگئے. ان کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے.
دریں اثناء پنجگور شاپاتان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جان بحق شخص کی شناخت مطلب ولد مسلم سکنہ شاپاتان کے نام سے ہوا ہے جبکی فیض محمد نامی شخص زخمی ہے۔


