جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںشام میں ایران کے اسلحہ ڈپو کو کامیابی کے ساتھ تباہ کیا:اسرائیلی...

شام میں ایران کے اسلحہ ڈپو کو کامیابی کے ساتھ تباہ کیا:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

بیت المقدس(ہمگام نیوز ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 36 گھنٹے قبل ہماری فضائیہ نے دمشق کے انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر ایران کے اسلحہ ذخیرے کو کامیابی کے ساتھ تباہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعتراف کیا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بمباری کرکے ایران کے اسلحہ کے ڈپو کو تباہ کردیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا شام میں کی جانے والی کارروائی کا پہلا باضابطہ اعتراف کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل کی شام میں فوجی کارروائیوں پرخاموشی کی پالیسی پرعمل پیرا رہے ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار شام میں اسد رجیم، حزب اللہ اور ایرانی تنصیبات پر حملے کرتا رہا ہے۔جمعہ کو شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “سانا” نے بتایا تھا کہ شامی فضائی دفاع نے دمشق کے قریب دشمن کا ایک فضائی حملہ ناکام بنایا اور متعدد میزائل ہدف سے پہلے ہی تباہ کردیئے گئے۔ایک عسکری ذریعے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے ہوائی اڈے کے قریب ایرانی فوجی اڈے پر میزائل داغ کرمکمل تباہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز