سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںشام: کردجنگجووں کا حملہ متعدد داعشی اہلکار ہلاک

شام: کردجنگجووں کا حملہ متعدد داعشی اہلکار ہلاک

پیرس(ہمگام نیوز) فرانس نے داعش کے خلاف کارروائی کیلئے اپنا طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈی گال خلیج فارس میں تعینات کر دیا، رافیل لڑاکا طیاروں نے جہاز سے اڑان بھری اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلی بمباری کی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فرانسیسی جہاز کی خلیج میں تعیناتی اتحادیوں کے آپریشن کا حصہ ہے جس کی قیادت امریکہ کر رہا ہے ۔ اتحادیوں کے فضائی حملوں کے باعث داعش کو کافی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ داعش کے متعدد ٹھکانے ، بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک تباہ ہو چکے ہیں۔چارلس ڈی گال 13 جنوری کو فرانس سے روانہ ہوا تھا۔ یہ جہاز دو ماہ تک خلیج میں پہلے سے تعینات امریکی جہاز کے ساتھ موجود رہے گا تاکہ داعش کے خلاف موثر فضائی کارروائی کی جا سکے ، بعد ازاں بھارت کیلئے روانہ ہو گا اور وہاں فوجی مشقوں میں شریک ہو گا۔یاد رہے کہ داعش پر بمباری کیلئے فرانس کے 9 رافیل طیارے امارات اور 6 اردن میں پہلے سے ہی موجود ہیں۔فرانسیسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ خلیج میں جہاز کی تعیناتی سے داعش کے خلاف جاری آپریشن کو تقویت ملے گی۔دوسری جانب شام میں کردوں نے حملہ کر کے 12 داعش جنگجوؤں کو ہلاک کر ڈالا۔ شامی مبصر گروپ کے مطابق کردوں نے عراق کی سرحد کے ساتھ ملحقہ علاقے میں داعش کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں 12 جنگجو مارے گئے جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔کردوں نے چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔ دوسری جانب ترکی میں موجود کرد پناہ گزین قصبہ کوبانی میں واپس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ افراد قصبے پر داعش کے قبضے کے بعد ترکی کی جانب نقل مکانی کر گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز