کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں گزشتہ رات آٹھ بجکر بیس منٹ پر شاپک، ڈیم پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاہے۔
دشمن فوج پر آدھے گھنٹے تک جاری حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔