یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںشاہینہ شاہین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب...

شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا

شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بلوچ آرٹسٹ و صحافیہ شاہینہ شاہین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف آج پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کیا گیا

احتجاجی کیمپ میں بلوچ طلباء تنظیموں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی

کیمپ میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت جنوبی بلوچستان کی اصطلاع استعمال کرکے مقبوضہ بلوچستان کے حالات خراب کیے جارہے ہیں

مکران کو ایک سازش کے تحت الگ کرکے وفاق کے زیر تسلط لائن کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو ایک منصوبے کے تحت نشانہ بناکر بلوچ طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ یہ قوم تعلیمی حوالے سے با نجھ ہوسکے لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات کیخلاف کوہلو سے لیکر جیونی تک کے بلوچ اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز