Homeخبریںشستون میں غیر ملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی الٹنے سے...

شستون میں غیر ملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی الٹنے سے 4 افراد جانبحق 14 زخمی ہو گئے

شستون ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ۱۹ مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون/سراوان میں غیر ملکیوں کو لے جانے والی ٹویوٹا گاڑی الٹنے سے 4 افراد جانبحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔

حادثہ 60 کلومیٹر دور شستون براستہ واش ایکسس پر دوپہر 2:00 بجے کے قریب پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو چھ ایمبولینسوں کے ذریعے شستون کے رازی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Exit mobile version