شستون ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ۱۹ مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون/سراوان میں غیر ملکیوں کو لے جانے والی ٹویوٹا گاڑی الٹنے سے 4 افراد جانبحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔
حادثہ 60 کلومیٹر دور شستون براستہ واش ایکسس پر دوپہر 2:00 بجے کے قریب پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو چھ ایمبولینسوں کے ذریعے شستون کے رازی ہسپتال منتقل کیا گیا۔