پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںشعبہ حادثات اور ٹراما سنٹر میں رونما ہونے والا واقعہ باعث تشویش...

شعبہ حادثات اور ٹراما سنٹر میں رونما ہونے والا واقعہ باعث تشویش ہے:بلوچ ڈاکٹرز فورم 

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹر فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں سرکاری ہسپتالوں میں ناقص سیکورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ناقص سیکورٹی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جو باعث افسوس ہے ۔ متعدد بار ڈاکٹروں کی جانب سے اس حوالے حکام بالا کو آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی اہم پیشرفت دیکھنے کو نہیں مل رہی ۔
جس کی وجہ سے ڈاکٹر کمیونٹی صوبہ چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔
ترجمان نے کہا گزشتہ روز سول ہسپتال میں شعبہ حادثات میں رونما ہونے والا واقعہ باعث تشویش ہے ۔ جس سے ہسپتال کے اسٹاف اور مشینری کو نقصان پہنچا۔
اگر سیکورٹی صورتحال اس طرح رہی تو ان واقعات میں مزید اضافہ ہوگا ۔ ہنہ اڑک انتظامیہ کی جانب سے دونوں گروپس کو سول ہسپتال منتقل کرنے کے بعد بغیر سیکورٹی کے چھوڑنا ایک غیر ذمہ داری عمل ہے ۔ انتظامیہ کو اس حوالے سے جواب طلب کیا جاہے ۔
ترجمان نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کمیونٹی میں موجود سیکورٹی کے حوالےسے خدشات کو دور کرنے کے لئے عملی اقدام کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز