شمالی وزیرستان (ہمگام نیوز ) ذرائع کے مطابق گزشتہ شب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے خدی میں نامعلوم افراد نے فوج کی ایک چوکی اور ایک ناکے پر ہلکے ہتھیاروں کے ذریعے حملہ کیا ـ
علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا ، جس میں فوجی پوسٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع نے ٹرائبل نیوز کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں کئے گئے اس حملے میں کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں ۔
دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوہ کیا کہ اس حملے میں تین فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں ۔
خراسانی کے مطابق حملے میں آر پی جی سیون اور سنائپرز کا استمال کیا گیا جس کی ویڈیو بھی جلد نشر کی جائیگی ۔