وزیرستان (ہمگام نیوز) شمالی وزیرستان میں واقع پاکستانی فوج کے غزیوم چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت مظفر آباد کے رہائشی نائیک غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔