شمالی وزیرستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں ڈاکٹر ولی اللہ کی فاتح خوانی پر پی ٹی آئی کے وزیر اقبال وزیر نے اپنے محافظوں کے ساتھ دھاوا بول دیا اور فائرنگ کی، گولیوں کی زد میں آکر ڈاکٹر ہاشم شدید زخمی ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر پی ٹی ایم کے رہنما اور پاکستانی قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے بیان جاری کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
محسن داوڑ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ولی اللہ کے فاتحے پر ہونے والا حملہ انتہائی شرمناک ہے۔ اس کے ذمہ دار اقبال جیسے درجنوں غنڈوں کو پالنے والے سیکیورٹی کے ادارے ہیں۔