شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںشمالی کوریا کی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ، وہ اشتعال انگیزی سے...

شمالی کوریا کی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ، وہ اشتعال انگیزی سے گریز کرے : امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پر بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے جس کے بعد امریکا نے اس پر زوردیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کرے اور بدستورجوہری مذاکرات سے جڑا رہنے کا عزم کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے بدھ کے روز اطالوی دارالحکومت روم میں ایک بیان میں کہا :’’ہم شمالی کوریا پر زور دیں گے کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمے داریاں پورا کرے۔ 

وہ جزیرہ نما کوریا میں امن واستحکام کو یقینی بنانے اور اس خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے مفید اور مسلسل مذاکراتی عمل سے جڑا رہے‘‘۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اٹلی کے دورے پر ہیں اور خاتون ترجمان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے شاید ایک آبدوز سے یہ بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

اس تجربے سے صرف ایک روز قبل ہی شمالی کوریا نے اپنے جوہری پروگرام کے خاتمے سے متعلق امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز