کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر ٹی ٹی سی کالونی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا شوکت ولد کلمیر سکنہ دشت کیچ کے لواحقین نے اپیل کی ہے کہ انکے بیٹے کو بازیاب کیا جائے.
لواحقین کے مطابق شوکت علی کو پاکستانی فورسز نے بغیر کسی وجہ کے 26 جنوری 2016 کو جبری طور پر اغوا کیا تھا جو تین سال گزرنے کے باوجود فورسز کے غیر قانونی حراست میں ہیں.
لواحقین نے آخر میں ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے بیٹے کی بازیابی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کریں.