چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںشہدائے مرگاپ " برسی کے موقع پر ،بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون...

شہدائے مرگاپ ” برسی کے موقع پر ،بلوچستان بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا علان،:بی آر پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں شہداء مرگاپ کو ان کی نویں برسی کی مناسبت سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے مرگاپ کی برسی کے موقع پر 09 اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کی جائے گی جبکہ پارٹی کے تمام زون ریفرنسز انعقاد کر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت کے بعد شہدائے مرگاپ نے اپنے جانوں کے نزرانے پیش کر کے قومی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔

شیرمحمد بگٹی نے کہا کہ بی آر پی کے مرکزی رہنماء شہید شیرمحمد بلوچ‘ بی این ایم کے قائد شہید غلام محمد بلوچ اور شہید لالا منیر کی شہادت بلوچ قوم میں ایک ایسی خلا چھوڑ گئے جس کو پر کرنا بہت مشکل ہیں مگر شہدا کی قربانی کی بدولت آج بلوچ تحریک کو جہاں بین القوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے وہاں سزمین پر موجود بلوچ فرزندوں کے طاقت میں بھی فرزندان سرزمین نے جوق در جوق شامل ہوکر اضافہ کیا۔ شہدا کی قربانیاں تحریک میں ایندھن کے ماند ثابت ہوتی ہیں ترجمان نے کاروباری برادری سے اپیل کی کہ شہدا ء مرگاپ کی برسی کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کریں اور انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ تمام زونز میں ریفرنسز کا انعقاد کرکے شہدا مرگاپ کی جدوجہد اور عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے انکی مشن کو منزل تک پہنچانے کا عزم نو کریں۔ شیر محمد بگٹی نے پارٹی میڈیا سیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہدا کے جہد و قربانی کے متعلق سوشل میڈیا پر مہم چلا کر شہدا کے مقصد اور قربانی کے حوالے سوشل میڈیا میں موجود نوجوانوں میں آگاہی دیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز