سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںشہدائے مرگاپ کو انکی گراں قدر قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے...

شہدائے مرگاپ کو انکی گراں قدر قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں شہدائے مرگاپ شہید شیر محمد بلوچ، شہید غلام محمد بلوچ اور شہید لالہ منیر بلوچ کو انکی گراں قدر قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے مرگاپ نے بلوچ قومی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیااورشہدائے مرگاپ کی قربانیوں کی بدولت آج بلوچ قومی تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔حمدان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں فوجی کاروائیاں اپنی تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ، قلات، مستونگ، ڈیرہ بگٹی اور مکران کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی بمباری جاری ہے ۔ گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے مستونگ ،قلات، ڈیرہ بگٹی اور تمپ میں آپریشن کرتے ہوئے کئی گھروں کو نذر آتش کر دیا جبکہ بہت سے لوگوں کو اغواء بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔ حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ ریاست بزورِ طاقت بلوچ قوم کی پر امن جدوجہد کو کچلنے کی ہر ممکن و کٹھن کوشش کر رہی ہے لیکن قوموں کی آواز کو بزورِ طاقت کچلنا ممکن نہیں۔ ترجمان نے انسانی حقوق کے بین القوامی تنظیموں سے پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری بلوچ قوم کی نسل کشی کو رکھوانے میں انسانی حقوق کے ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے بلوچ قوم کو ان طویل مظالم سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز