شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںشہدا دشت کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بی ایل...

شہدا دشت کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے منگل کے روز دشت میں پاکستانی فورسز پرچھ حملوں سمیت بی آر اے کے سرمچاروں کے ساتھ مل کر تین اور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ فورسز کے ساتھ دو بدو لڑائی میں شہید ہونے والے بی ایل ایف کے دو سرمچاروں داد جان عرف شیہک اور صابر جان اور بی آراے کے سرمچاروں جلال بلوچ ،غنی بگٹی،امان بلوچ، فارس بلوچ، بالاچ بلوچ اور الطاف بلوچ کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شہید داد جان پیدارک درمکول کے رہائشی اور ہونہار جنگجو سرمچار تھے، داد جان نے کم عرصے میں بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے کئی اہم کازنامے سرانجام دئیے اور ہر محاذ میں پیش پیش رہے۔شہید سرمچاروں کو انکی بہادری اور سرزمین کی خاطر جان قربان کر کے شہادت کا درجہ پانے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔گہرام بلوچ نے کہا کہ سورک کور،بل کراس اور ٹالوئی میں بی آر اے کے سرمچاروں کے ساتھ مل کر ریاستی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ حملے علی الصبح شروع ہوئے جو شام تک جاری رہے۔اس کے علاوہ دشت باہوٹ چات میں فوج پر ایک حملہ، درچکو میں دو مقامات پر حملے،مچات میں دو حملے اور جنگل کراس میں ایک حملہ میں ریاستی فوج کو راکٹوں،بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔جنگل کراس میں پاکستانی فوج کا لیفٹنٹ کرنل ہارون شدید زخمی جبکہ ان حملوں میں قابض ریاستی فوج کے دو درجن سے زائد اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے،فورسز کو جانی نقصان کے ساتھ بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔قابض فورسز کو فضائی مدد بھی حاصل تھی،لیکن سرمچاروں کی کامیاب حکمت عملی سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کو بھی نقصان پہنچا کر فورسز کو شکست سے دو چار کیا۔ حواس باختہ قابض فورسز نے جت بل نگور میں عام آبادی کو نشانہ بنا کر ایک نو سالہ بچی سمرین کو شہید کیا، سمرین اور ان جیسے کئی نوعمروں کی شہادت کو سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کی قربانی کو رائیگان نہیں جانے دیں گے۔ ان سب کا بدلہ قابض فورسز سے لیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ قابض ریاستی فورسز اور ایجنٹ نشانے پر ہیں جو بلوچ سرزمین کا سودا کر رہے ہیں ،کسی بھی ریاستی دلال کو نہیں بخشا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز