کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے سنگت جاوید بلوچ عرف شیخ کی ناگہانی موت بلوچ نوجوانوں خاص کر تنظیم کے دوستوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہے جاوید بلوچ 2010سے تنظیم میں اپنے قومی خدمات سر انجام دے رہے تھے وہ ایک مخلص بے غرض نڈر ایماندار ساتھی تھے گزشتہ دن اچانک سینے میں شدید درد کی وجہ سے جام شہادت نوش کرگئے قومی آزادی کے پرکٹھن راہ میں ہمسفر ساتھیوں کی موت شہادت کا درجہ رکھتی ہے کیونکہ وہ کافی عرصے تک علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے جسمانی طور پر کمزور ہوتے ہیں اور شہید جاوید بلوچ کی طرح بروقت علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے انکی ناگہانی موت واقع ہوجاتی ہے ۔ شہید جاوید 2010سے خضدار، سوراب، قلات، حب چوکی کے علاوہ بی ایل اے کے” سنگر ” نامی فرنٹ محاز پر بحیثیت گروپ کمانڈر کے وہ کافی عرصے سے اپنی قومی فرائض ایمانداری اور سچائی سے سرانجام دے رہے تھے گزشتہ دن بھی وہ قومی فرائض کی بجاآوری کیلئے مرکزی کیمپ سے کچھ دوستوں کے ہمراہ نکل چکے تھے اور صبح کے وقت اچانک سینے میں شدید درد کی وجہ سے جام شہادت نوش کرگئے ۔ بی ایل اے شہید جاوید عرف شیخ کی محنت خلوص و صلاحیتوںں اور بہادری کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی۔