دشت (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے مطابق دشت کُنچتی سے اطلاعات ہے کہ
شہید حمید بلوچ کے والد واجہ عبدالرحمان دشتی بلوچ طویل علالت کے بعد آج اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔ ان الللہ وان الیہ راجعون ، ان کے خاندانی زرائع کے مطابق، مرحوم کو ان کے آبائی علاقے دشت کُنچتی ہی کےقبرستان میں شہید حمید بلوچ کے پہلو میں سپرد ِ خاک کیا جائے گا،ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر 5 بجے کو ہوگا۔ یاد رہے کہ مرحوم کے جوان سال فرزند حمید بلوچ کو 11جون 1981 کو مچھ جیل میں قابض پاکستانی ریاست نے پھانسی دے کر شہید کردیا تھا۔ شہید حمید بلوچ کے والد واجہ عبدالرحمان نے حمید بلوچ کو تربت سنٹر جیل میں قابض ریاستی فورسز کے اہلکاروں کے سامنے جوان مردی کے ساتھ ان کے سامنے کھڑے ہونے کا حوصلہ و درس دیا تھا ۔ شہید حمید بلوچ کے والد محترم واجہ عبدالرحمان بلوچ ایک نڈر اور بہادر انسان تھے مرحوم بلوچی زبان کے عظیم شاعر و ادیب واجہ کریم دشتی کے مامو تھے۔اس مشکل وقت میں ھمگام نیوز کی ٹیم مرحوم کے خاندان کے اس درد میں برابر کے شریک ہے اور الللہ تعالی سے دعا گو ہے کہ الللہ تعالی ان کے پسماندگان کو صبر جمعیل عطافرما کر مرحوم کی درجات کو بلند کرکے ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین