لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ اور بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے سوشل میڈیا کے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جب قابض پاکستانی پنجابی فوج نے بلوچ طالب علم حیات بلوچ کو شہید کیا تو ان سے صرف ایک ہتھیار (️قلم) برآمد ہوا۔
بلوچ رہنما نے مزید کہا کہ حیات بلوچ کو پنجاپی فوج نے بے دردی سے قتل کرنے کے بعد صرف یہی ہتھیار (قلم) اس شہید کئے گئے نوجوان سے برآمد کیا۔ یہ ہتھیار ایران اور پاکستانی اسلحہ خانوں میں موجود اسلحے کی نسبت زیادہ طاقت ور اور خوفناک ہے۔ یہ ہتھیار دونوں بوسیدہ اور اخلاقی طور پر کرپٹ ریاستوں کیلئے زوال، تباہی اور موت لے کر آئے گا۔


