سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںشہید خالدعرف زرین کو قومی جہد میں انکی خدمات کوسلام پیش کرتے...

شہید خالدعرف زرین کو قومی جہد میں انکی خدمات کوسلام پیش کرتے یے:BLF

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے خالد بلوچ عرف زرین کو سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید خالد بلوچ سکنہ مشکے میدان جنگ میں اپنے فرائض نبھاتے ہوئے ضلع واشک میں شہید ہوئے۔
بی ایل ایف قومی جہد میں انکی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کئی محاذوں پر قابض فورسز کو شکست سے دوچار کیا۔ وہ اپنی صلاحیتوں اور مہارت کی وجہ سے استاد خالد کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ شہدا کے مشن اور قربانی ہمارے حوصلے اور ارادوں کو مزید مضبوط کئے ہوئے ہیں۔ یہ حوصلہ ہمیں اپنی منزل آزاد بلوچستان تک پہنچنے کا وسیلہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز