Homeخبریںشہید خدانور لجئی کا بہن رابعہ لجئی اپنے بھائی کے غم...

شہید خدانور لجئی کا بہن رابعہ لجئی اپنے بھائی کے غم میں وفات پا گئیں

رپورٹ: آرچن بلوچ

زاھدان (ھمگام نیوز) بلوچ شہری رابعہ لجئی، خدانور لجئی کا بہن اپنے بھائی کے شھادت کے دو ماہ بعد زاہدان اسپتال میں وفات پاگئیں۔ ان کی بھائی زاھدان میں احتجاج کے دوران شہید ہوے تھے، مقامی اطلاعات کے مطابق رابعہ کو اپنے بھائی خدانور کے قتل کی خبر سن کر دل کا دورہ پڑا۔ رابعہ کو چند روز قبل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مقامی اطلاعات کے مطابق خدانور کی والدہ کی حالت بھی گزشتہ روز جمعرات کو اپنی بیٹی رابعہ کی موت کے بعد مزید بگڑ گئ ہے۔
یاد رہے کہ خدانور لجئی، 30 ستمبر کو زاہدان کے خونی جمعہ سے ایک دن قبل مقبوضہ بلوچستان کی شہر زاہدان میں احتجاج کے دوران زخمی ہوئے تھے، اور پولیس نے اسے پکڑ کر کمبھے کے ساتھ بندھا تھا اور دوسری روز کمبھے کے ساتھ لگے وہ انتقال کر گئے تھے۔ پولیس اسٹیشن کے اندر کھمبے سے بندھے ہوئے خدا نور کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ خدانور کی یہ حالت احتجاجی علامت میں تبدیل ہوگئی جو مظاہرین اور بلوچ طلباء یونیورسٹیز اور کالجوں میں سخت احتجاج کیا اسی علامتی تصویر کو لیکر یورپی ممالک کے کئی شھروں میں کئی بلوچ، کرد اور عرب احوازی مظاہرین نے خود کو کھمبوں کے ساتھ علامتی طور پر باندھ لیا تھا۔

Exit mobile version