ہفتہ, جون 29, 2024

رپورٹس

تازہ ترین

مئی 2024 میں ایران میں خاتون کی حقوق پر تفصیلی رپورٹ

تہران (ہمگام نیوز ) ہیننگاؤ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے شماریات اور دستاویزات کے مرکز میں رجسٹرڈ اعدادوشمار کی بنیاد پر ایران کی جیلوں میں مئی 2024 کے دوران کم از کم 4 خواتین کو پھانسی دی گئی۔ اس کے علاوہ 14 خواتین کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور 17 خواتین کارکنوں کو عدالتی نظام نے جیل بھیج دیا۔ گزشتہ ماہ ایران کے مختلف شہروں میں خواتین کے قتل کے کم از کم 13 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ ایران میں خواتین کے لیے سزائے موت پر عمل درآمد  گزشتہ ماہ ایرانی جیلوں میں 4 خواتین کو پھانسی دی گئی۔ ان میں سے...

غزہ میں جولائی تک دس لاکھ سے زائد افراد کو قحط کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: رپورٹ

خوراک اور زراعت کی عالمئ تنظیم (الفاؤ) کی جانب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کےاشتراک سے جاری ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر جنگ نہ روکی گئی تو جولائی کے وسط تک غزہ کے دس لاکھ سے زائد افراد کو موت اور بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی بھوک کے ہاٹ سپاٹ کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "جب تک لڑائی ختم نہیں ہوتی، انسانی ہمدردی کے اداروں کو مکمل رسائی فراہم نہیں کی جاتی اور بنیادی خدمات بحال نہیں کی جاتیں 10 لاکھ سے زیادہ افراد جو غزہ کی نصف آبادی کے برابر...

مئی 2024 میں ایرانی جیلوں میں 67 قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

دزپ/سنندج(ہمگام نیوز ) گزشتہ ماہ مئی کے دوران ایرانی جیلوں میں 67 قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔ اپریل کے مقابلے میں، جب 77 قیدیوں کو پھانسی دی گئی تھی، اس تعداد میں 10 مقدمات کی کمی واقع ہوئی ہے، جو کہ 13 فیصد کے برابر ہے۔  انسانی حقوق کی تنظیم کے شماریات اور دستاویزات کے مرکز میں رجسٹرڈ اعدادوشمار کی بنیاد پر مئی 2024 کے دوران ایرانی جیلوں میں 67 قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ہینگاؤ کے لیے ان قیدیوں میں سے 66 کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے کے دوران...

قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے مئی 2024 میں 141 شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔ رپورٹ

دزاپ/سنندج (ہمگام نیوز ) انسانی حقوق کی تنظیم کے شماریات اور دستاویزات کے مرکز میں رجسٹرڈ اعدادوشمار کی بنیاد پر مئی 2024 کے دوران ایران بھر میں 141 ایسے شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی مکمل شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سب سے زیادہ گرفتاریوں کا تعلق کرد شہریوں سے ہے جن میں سے 80 کی گرفتاریاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔   رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے مئی میں کم از کم 80 کرد، 18 بلوچ ، 11 ترک شہریوں کے ساتھ ساتھ 14 خواتین، 3 بچے اور 5 اساتذہ اور طلباء...

لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب آج شام ساڑھے پانچ بجے شہید فدا چوک تا ڈی سی آفس ریلی نکالی جائےگی. دھرنا سے لواحقین...

تربت (ہمگام نیوز) کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین نے ڈی سی آفس کے سامنے دئے گئے دھرنا سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ آج شام ساڑھے پانچ بجے لواحقین کی جانب شہید فدا چوک تا ڈی سی آفس لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائےگی ـ جہاں بلیدہ زامران سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین شامل ہونگے.یادرہیکہ اس وقت دس سے زائد لاپتہ افراد کے لواحقین گزشتہ تین دنوں سے دھرنا دیکر بیٹھے ہیں ـ لواحقین نے سیاسی وسماجی تنظیموں اور انسان دوست...