سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںشہید سرمچار جلیل کو سرخ سلام :بی ایل ایف

شہید سرمچار جلیل کو سرخ سلام :بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ منگل کو مندسورو میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے سرمچار جلیل جان کو شہید کیا۔ ہم جلیل جا ن کو خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلوچ مادر وطن کی آزادی کی جنگ میںآخری سانس تک قومی فرض کو سرانجام دیا ، جلیل جان چار سال سے بی ایل ایف سے منسلک تھے اور شہر میں خاص ذمہ داریوں کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ منگل کے روز ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے انہیں عید نماز سے واپس آتے ہوئے سرعام فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ اِن کے قاتلوں کی پہچان ہو گئی ہے، انہیں جلد ہی نشان عبرت بنایا جائے گا، پیرکے روز تربت میں شاہی تمپ بازار میں کیچ گرائمر اسکول کے قریب پاکستانی آرمی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ کیا۔ جس سے گاڑی کو بُری طرح نقصان پہنچا اور اُس میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ آواران پیر اندرمیں فوج کی چوکی پرپیر کی رات ۸ بجے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی نقصان پہنچایا۔گہرام بلوچ نے کہا کہ منگل کے روز مغرب کے وقت سرمچاروں نے شہید سالم کوہ پہ قائم فوجی مورچہ اور پہاڑ کے دامن میں قائم چوکی پر بہ یک وقت حملہ کر کے فوج کے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا ہے۔ منگل کے روز کیچ کے علاقے سامی ایف سی کیمپ پر تین راکٹ فائر کیے، ایک راکٹ کیمپ کے مین مورچہ پر جبکہ دو کیمپ کے اندر فورسز کے رہائشی کواٹرز پر گرے جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سامی ایف سی کیمپ چائنا پاکستان اقتصادری رہداری (سی پیک) کی سیکورٹی کے لیے قائم کی گئی ہے۔بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں اور اِن پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز