سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںشہید عرفان اور نور خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: بی...

شہید عرفان اور نور خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں: بی ایل ایف

کیچ (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ سرمچار شہید عرفان اور شہید نورخان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بلوچستان لبریشن فرنٹ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے ساتھ دشت مزنبند کے پہاڑی سلسلے میں دشمن فوج کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن عرفان عرف امداد ولد شہید غلام مصطفی سکنہ کونشقلات اور سیکنڈ لیفٹینٹ نور خان عرف برمش ولد نوربخش سکنہ خیر آباد شہید ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا مزنبند کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بربریت کی جبکہ ایس ایس جی کمانڈوز بھی اُتارے گئے۔

شہید سرمچاروں نے سیدان پیر اور گندھادر کے علاقے میں دشمن سے بہادری سے لڑتے ہوئے قابض پاکستانی فوج کے پندرہ سے زائد اہلکاروں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا اور جام شہادت نوش کی۔

شہید کیپٹن عرفان اور شہید نورخان نے جنگی محاذ میں دشمن فوج کو کئی دفعہ شکست سے دوچار کیا، انکی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کی لہوکا حاصل آزاد بلوچستان ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز