چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںشہید پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:بلوچ ڈاکٹرز فورم

شہید پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے پولیو ورکرز شہادت پر انتہاہی رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں . ان کی شہادت اس وقت ہوہی جب وہ اپنا فرض نبا رہے تھے. اس سے بھی پہلے متعدد بار اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں. بار بار اس طرح کے واقعات باعث تشویش ہیں کیونکہ ان طرح کے واقعات کو روکھا نہ گیا تو بلوچستان کو پولیو سے آزاد کرنا بس ایک خواب تک رہ جاھے گا،
ترجمان نے کیا کہ سیکرٹری صحت جاوید انور شاہوانی کی جانب سے شہید پولیو ورکرز کے لئے مالی امداد حوصلہ افزا ہے لیکن محکمہ کو مستقبل میں اس طرح واقعات کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پڑیں گے. اس وقت بلوچستان کے پولیو ورکرز میں ایک تشویش پائی جاتی ہے اور اسے اس وقت تک ختم نہیں کیا جاسکتا جبتک حکومت عملی طور پر کچھ نہ کرے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز