تمپ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق شہید بانک کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں تمپ میں ادا کردی گئی۔
تاہم ریاست کی طرف سے کی گئی کئی رکاوٹوں کے باوجود بانک کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ میں خواتین و مرد حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کریمہ بلوچ کی وصیت کے مطابق ان تدفین ان کے آبائی گاؤں تمپ میں کی گئی۔
اس کے علاوہ مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بھی کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔
واضح رہے کریمہ بلوچ کی میت کو قابض پاکستانی فوج نے کراچی میں اپنی تحویل میں لے کر تمپ لے آیا، جہاں راستے میں بانک کریمہ بلوچ کی دیدار میں کھڑے لوگوں کو بھی ان کے آخری دیدار کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ تمپ میں مکمل کرفیو نافذ کردی اور گزشتہ 2 دنوں سے تربت شہر کا موبائل نیٹورک بھی بند رکھا گیا ہے۔


