یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںشیخوپورہ: آئل ایجنسی کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: آئل ایجنسی کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ (ہمگام نیوز) شیخوپورہ میں آئل ایجنسی کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا یہ واقعہ شیخوپورہ کے علاقے جبراں منڈی میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ چھت گرنے کے واقعے میں 5 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ چھت گرنے سے چار افراد زخمی بھی ہوئے تھے، ان تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے اور طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دکان کے ملبے میں مزید افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز