شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںشیراز، چھ ماہ گزرنے کے باوجود دو بلوچ شہریوں کی جبری...

شیراز، چھ ماہ گزرنے کے باوجود دو بلوچ شہریوں کی جبری گمشدگی ہونے کے بعد بازیاب نہیں ہو سکے

شیراز (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق سیرجان تا بندر عباس شاہراہ پر قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دو بلوچ شہری چھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وہ کس حالت ہیں ۔

 ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت 33 سالہ ابوبکر شاہ بخش ولد شمشیر اور 26 سالہ ید اللہ (عبید اللہ) شاہ بخش ولد فیض محمد ساکنان شورو زاہدان سے ہوئی ۔

 رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 کو عبداللہ اور ابوبکر کو سیرجان تا بندر عباس شاہراہ پر قابض ایرانی فارسی فورسز نے بغیر عدالتی حکم نامہ گرفتار کرکے پہلے شیراز منتقل کر دیا تھا تاہم اس دن سے لے کر آج تک انکے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ۔

تاہم رپورٹ موصول ہونے تک ان دونوں شہریوں پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز