Homeخبریںشیراز کی عادل آباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے...

شیراز کی عادل آباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

شیراز (ہمگام نیوز) اطلاعات ح کے مطابق آج صبح 22 جون کو ایرانی شہر شیراز کی عادل آباد جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت ایرانی شہر شیراز کے عادل آباد جیل میں بلوچ قیدی 32 عبدالبار ریکی کو پھانسی دی گئی جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ/زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

مزید اطلاع کے مطابق عبدالباری کو اس سے قبل اسے منشیات فروشی کے الزامات میں سپریم کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عبدالباری ریگی کو 2019 میں شیراز سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیراز جیل کے اہلکاروں نے اس بلوچ شہری کے اہل خانہ کو بتائے بغیر عبدالباری کو آخری ملاقات کے بغیر پھانسی دے دی۔
واضح رہے کہ جیل کی جانب سے آج اتوار کی صبح 4 بجے جیل کے اہل خانہ سے رابطہ کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنے بیٹے کی میت وصول کرنے کے لیے شیراز واپس جائیں۔

واضح رہے کہ قابض ایرانی جیلوں میں مختلف الزامات کے تحت قید بلوچ قیدیوں کو عدالتوں تک بہت کم رسائی ملتی ہے جہاں وہ اپنے کیس کا دفاع کرکے اپنی صفائی پیش کریں ان میں سے ایک عبدالباری ریکی ہیں جہاں انہیں عدالتوں اور وکلا سے رسائی نہیں دی گئی ـ

Exit mobile version