Homeخبریںگلوگاہ شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی ملٹری...

گلوگاہ شہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی ملٹری فورس کا اہلکار ہلاک

گلوگاہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 21 مئی کو ایرانی صوبہ مازندران/ماشیں دران کے شہر گلوگاہ میں ایک نامعلوم مسلح کی فائرنگ دزاپ/زاہدان ملٹری فورس کے ایک افسر ہلاک ہوگیا ـ اس افسر شخص کی شناخت فرسٹ لیفٹیننٹ “واحد ناظری” ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گلوگاہ شہر کے گاؤں تلیہ نمبر 9 میں ایک افسر کو اس کے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا۔ تاہم مسلح افراد کی شناخت اور محرکات معلوم نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق افسر چھٹی پر تھا۔
واضح رہے کہ صوبہ مازنداران متحدہ بلوچستان کا ایک عظیم حصہ تھا جس کا بلوچی نام “ماشیں دران “ہے قابض ایران نے بلوچستان پر قبضہ کرنے کے بعد اس پورے علاقے کو بلوچستان سے کاٹ کر ایک الگ صوبہ بنا کر مازنداران کا نام دیا ہے ـ

Exit mobile version