کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں ایک سال قبل پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے بلوچ نوجوان شیہک بلوچ ولد ملا سلیم سکنہ آبسر تربت کی بازیابی کے لئے انکے بوڑھے والدین نے اپیل کردی۔
شیہک بلوچ کے بوڑھے والدین کے مطابق ان کے بیٹے کو 16 جولائی 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے آبسر سے قابض پاکستانی فوج نے رات کے وقت ان گھر میں گھس کر گرفتار کرلیا۔ اب ان کے جبری اغواء کو ایک سال سے زیادہ کا وقت گزرچُکا ہے مگر اس کے بعد بھی وہ ابھی تک بازیاب نہیں ہو پائے۔
بوڑھے والدین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بیٹے کو بازیاب کرکے ہمیں ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔