سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںصارفین کو حکومت کے ساتھ منسلک ہیکرزسے خطرہ ہے، ٹیوٹر

صارفین کو حکومت کے ساتھ منسلک ہیکرزسے خطرہ ہے، ٹیوٹر

واشنگٹن (ہمگام نیوز) سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے کئی صارفین کو تنبیہ کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو ’حکومت کے ساتھ منسلک ہیکرز‘ کی جانب سے ہیک کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی نے اس قسم کی کوئی وارننگ جاری کی ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے ممکنہ طور پر ان کے ای میل اڈریس اور آئی پی اڈریس یا موبائل فون نمبرز کی معلومات حاصل کی ہے جو انھوں نے حال ہی میں جمع کرنے شروع کیے ہیں۔

تاہم جن اکاؤنٹس پر ہیک کیے جانے کا شک ہے کی تعداد واضح نہیں ہے۔

کینیڈا کی ایک تنظیم ’کولڈ ہک‘ کا کہنا ہے کہ انھیں ٹوئٹر کی جانب سے وارنگ موصول ہوئی ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے کی جانے والی ای میل میں لکھا ہے کہ ’ہمارے خیال میں یہ ہیکرز جو ممکنہ طور پر حکومت کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں ای میل اڈریس، آئی پی اڈریس اور یا فون نمبرز جیسی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔‘

اس ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس وقت ہمارے پاس اس بات کے ثبوت نہیں ہیں کہ انھوں نے آپ کے اکاؤنٹ ہیک کیے ہیں لیکن ہم سنجیدگی سے اس مسلہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اگر اس کے علاوہ کوئی معلومات ہمارے پاس ہوتی تو ہم ضرور آپ کو مطلع کرتے لیکن اس وقت ہمارے پاس کوئی اضافی اطلاع نہیں ہے۔‘

بعض ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ جن ہیکرز نے گذشتہ سال سونی کمپنی کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو ہیک کرنے کے بعد بڑی تعداد میں خفیہ معلومات کو افشاں کیا تھا کو شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے حمایت حاصل تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز