یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںصومالیہ، افریقی یونین کے فوج مرکز پر حملہ

صومالیہ، افریقی یونین کے فوج مرکز پر حملہ

موغا ديشو(ہمگام نیوز) صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کی جانب سے افریقی یونین کے فوجیوں کے مرکز پر خودکش حملے اور فائرنگ میں درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے ۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق الشباب کے جنگجوؤں نے صومالیہ کے زیریں صوبے شابیل کے علاقے جنالا میں حملہ کیا، کارروائی میں ایک بار بم حملے سے افریقی افواج کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جنگجوؤں کے حملے میں افریقی یونین کے کم ازکم 70 فوجی مارے گئے جب کہ کئی اہلکار علاقے سے فرار ہوگئے۔ افریقی یونین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی اڈے پر اب بھی ان کا قبضہ برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز