رکنی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں پولیس کی بلا جواز کرکٹ کھیلنے والے بچوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک 12 سالہ جبار ولد غفور نامی بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ 28 مارچ کی شام کو اس وقت پیش آیا جب گراؤنڈ میں کرکٹ میچ چل رہا تھا جس کے دوران پولیس نے کھلاڑیوں اور شائقین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 سالہ جبار ولد غفور جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کی اس غنڈہ گردی کے خلاف علاقے کے لوگوں نے احتجاج کیا اور مجرموں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ پورے مقبوضہ بلوچستان میں ریاست کی جانب سے کسی بھی جُرم کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے جہاں آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ ریاست کی ایما پر پورے بلوچستان میں کسی قانون کی عمل داری وجود نہیں رکھتی اور ریاستی اداروں کی جانب سے بلوچستان میں جنگل کا قانون لاگو ہے۔