سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںضلع کوہلو تحصیل کاہان میں فوجی چھاؤنی کے لئے زیر تعمیر سڑک...

ضلع کوہلو تحصیل کاہان میں فوجی چھاؤنی کے لئے زیر تعمیر سڑک کے عملے پر بم حملہ، ایک ہلاک کئی زخمی

کوہلو (ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج صبح 10 بجے مقبوضہ بلوچستان میں ضلع کوہلو تحصیل کاہان کے علاقے ٹلینگوخ چپی کچ میں بہادر چیک پوسٹ کے قریب کاہان فوجی چھاونی کیلئے زیر تعمیر سڑک پر کام کرنے والے ٹھیکدار کے اجرتی اسٹاف پر بم حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں اجرت پر کام کرنے والے متعدد افراد کے زخمی اور 1 شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس دھماکے کے بعد پاکستانی فوج، لیویز اور ایمبولینس کےساتھ موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ان زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس طرح کے حملوں کی ذمہ داریاں مقبوضہ بلوچستان کے طول و ارض میں بلوچ آزادی کی تحریک میں برسرپیکار مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز