ضلع کیچ سے 3افراد کی جبری گمشدگی پانچ مہینے بعد رپورٹ
کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پاکستانی فورسز نے چار پانچ مہینے قبل یعنی مارچ اور اپریل کے مہینے میں گھروں پر چھاپے مارکر تین افراد کو حراست میں لینے کے بعدجبری طور پر لاپتہ کیا۔
جن کی شناخت جہانزیب ولد علی بخش، عیس ولد میر دوست سکنہ سنگانی سر تربت اور جلال ولد پلین سکنہ تجابان کیچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ان لاپتہ فراد کی جبری گمشدگی اہلخانہ کی خاموشی کی وجہ سے میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوسکی۔
ان میں جہانزیب کو فورسز نے 9 اپریل 2021 حراست میں لے لیا جبکہ دیگر دو افراد کو 21 مارچ 2021 کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔
خاندانی ذرائع نے مذکورہ افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا پہلے ہم اسی وجہ سے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ شاہد ہمارے لوگ بازیاب ہوں مگر بہت زیادہ وقت گزرنے کے بعد بھی وہ تاحال لاپتہ ہیں۔


