جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںضلع گوادر کے شہر جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کی قابض نیوی...

ضلع گوادر کے شہر جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کی قابض نیوی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار ہلاک متعدد زخمی

گوادر (ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر جیونی کے علاقے پانوان میں گنز روڑ پر مسلح افراد نے پاکستان نیوی کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ہمگام کے مطابق آج گوادر کے ساحلی شہر جیونی کے علاقے پانوان میں گنز روڑ پر شام پانچ بجے کے قریب مسلح افراد نے اُس وقت نیوی کی گاڑی پر حملہ کیا جب وہ جیونی سے واپس گنز نیول بیس کی طرف جا رہی تھی۔ پہلے ہی سے گھات لگائے موجود مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ بلوچستان میں قابض افواج پر ایسے حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز