سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںطالبان حکومت کے قیام کے بعد افغانستان کے صوبہ کنڑ میں پہلا...

طالبان حکومت کے قیام کے بعد افغانستان کے صوبہ کنڑ میں پہلا ڈرون حملہ

کنڑ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنڑ کے علاقے چوگام درہ میں آج شام پانچ بجے ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق باجوڑ سے تعلق رکھنے والے طالبان رہنما مولوی فقیر محمد اس حملہ کا ہدف تھے ، جس میں وہ محفوظ رہے جبکہ کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔

ٹرائبل نیوز کے ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایک گھر سے متصل حجرے کے اوپر کیا گیا ہے جہاں کوئی موجود نہیں تھا تاہم ڈرون حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء ہے ۔

تاحال یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ مذکورہ ڈرون حملہ کس کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ کنڑ کا مذکورہ علاقہ پاکستانی سرحد سے متصل واقع ہے اس لیے یہ گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

تاحال کسی نے اس ڈرون حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی امارت اسلامی افغانستان نے اس حملے سے متعلق کوئی بیان جاری کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز