Homeخبریںطالبان نے بھارت کا رخ کیا تو فضائی حملے کے لیے تیار...

طالبان نے بھارت کا رخ کیا تو فضائی حملے کے لیے تیار ہیں،  یوگی آدتیہ ناتھ

دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا،’’آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کافی طاقتور ہو چکا ہے اور کوئی بھی ملک بھارت کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات بھی نہیں کر سکتا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان اور افغانستان جیسے ملک طالبان کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں۔ لیکن طالبان کو یہ بات معلوم ہے کہ اگر انہوں نے بھارت کی جانب قدم بڑھایا تو ان کے لیے فضائی حملہ تیار ہے۔

پیر کے روز ہی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں اپنے سب سے بڑے سیاسی حریف اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر یہ کہہ کر نکتہ چینی کی کہ انہوں نے بانی پاکستان محمد علی جناح کا موازنہ  بھارتی رہنما سردار پٹیل سے کیا، جو ایک ’’شرمناک‘‘ بات ہے اور طالبانی ذہنیت کی عکاس ہے۔
ان کا کہنا تھا، ’’یہ طالبانی ذہنیت ہے، جو تقسیم پر یقین رکھتی ہے۔ سردار پٹیل نے تو ملک کو متحد کیا تھا۔ فی الحال، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ایک متحد اور اعلی ترین بھارت کے حصول کے لیے کام جاری ہے۔‘‘ بھارتی میڈیا اور حکام بانی پاکستان محمد علی جناح ایک ولن کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں۔
حالانکہ اکھیلیش یادو نے موازنہ کرنے کے بجائے بات کچھ اس طرح کی تھی، ’’سردار پٹیل، گاندھی جی، جواہر لعل نہرو اور محمد علی جناح جیسی شخصیات نے ایک ہی ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی اور بیرسٹر بنے تھے۔ انہوں نے بھارت کی آزادی کے لیے جد وجہد کی اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔‘‘

ایک جلسے سے خطاب کے دوران بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا، “سردار پٹیل نے آر ایس ایس کے نظریات پر پابندی بھی عائد کی تھی۔ آج اسی نظریے کے لوگ، جو متحدہ کرنے کا دعوی کر رہے ہیں، ملک کو مذہب اور ذات پات کے نام تر تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں

Exit mobile version