چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںطالبان نے جنرل رازق کے قاتل کی لاش بدلے ہیلی کاپٹر حادثے...

طالبان نے جنرل رازق کے قاتل کی لاش بدلے ہیلی کاپٹر حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کی تبادلہ کاشرط

قندھار (ہمگام نیوز ڈیسک) میڈیا تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے زیر اثر علاقے میں گزشتہ روز فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جانبحق ہونے والے 13 افراد کی لاشوں کے بدلے میں افغان پولیس چیف حاجی عبدالرازق اچکزئی کے قاتل کی لاش دی جائے۔افغانستان کے شورش زدہ صوبے فراہ میں قبائلی عمائدین تقریباً ایک ہفتے سے ان لاشوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں اور اب تک ہیلی کاپٹر حادثے میں جانبحق ہونے والے 25 افراد میں سے صرف 12 کی لاشیں افغان حکومت کے حوالے کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ 31 اکتوبر کو طالبان کے زیر اثر انار درہ ضلع میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثے میں تباہ ہوگیا تھا اور 25 افراد جانبحق ہوگئے تھے۔
افغان حکومت کی جانب سے اس حادثے کا ذمہ دار خراب موسم کو قرار دیا گیا تھا لیکن طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے جنگجوؤں نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک وٹس ایپ پیغام میں کہا کہ ’ ہم ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ذریعے ہیلی کاپٹر حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنا چاہتے ہیں لیکن اس شرط پر کہ پولیس کمانڈر عبدالرازق کو قتل کرنے والے جنگجو ذبیح اللہ ابو دجانا کی لاش ان کے اہل خانہ کو دی جائے۔فراہ پولیس ترجمان محیب اللہ محیب نے ’اس بات کی تصدیق کی کہ قبائلی عمائدین کی کوششوں سے 12 لاشوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، تاہم باقی لاشیں دشمن کے قبضے میں ہیں‘۔طالبان کی قید میں جو لاشیں موجود ہیں ان میں افغانستان کے مغربی صوبے کے لیے ڈپٹی آرمی کمانڈر اور فراہ صوبائی کونسل کے سربراہ کی لاشیں بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کی طرف سے قبائلی عمائدین کے درمیان لاشوں کے تبادلے کا معاملہ غیر معمولی نہیں ہے۔دوسری جانب قندھار کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ اس واقعے کے بعد قاتل کی لاش کو صوبائی دارالحکومت میں میروائس ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ عبدالرازق اچکزئی جانبحق ہونے والے ان 3 افراد میں شامل تھے، جنہیں 18 اکتوبر کو قندھار شہر میں اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز کا یونیفارم پہنے شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز