مکوآنہ(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق چھٹی جماعت کے طالب علم کو ڈانٹنے پر نجی سکول کے استاد پر رشتہ داروں نے سرعام تشدد کیا اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر759 کا رہائشی ٹیچر محمد وسیم ولد حق نواز قوم نول جو نجی سکول اسلامک آکسفورڈ گرائمر سکول میں ٹیچر ہے نے چھٹی جماعت کے طالب علم فرحان صدیق ولد محمد صدیق کو ہوم ورک نہ کرنے پر پٹائی کی اور ڈانٹا بچے کو ڈانٹنے کے بعد ان کے والدین سے معذرت بھی کی جس پر بچے کے والدین سے صلح ہوگئی تھی مگر فرحان صدیق کے کزن زوہیب، نے ہمراہ بہاول خان اور فخر کے ساتھ سکول جاتے ہوئے استاد پر تشدد کیا اور سڑک پر گھسیٹتے ہوئے بے عزت کیا تشدد کی ویڈیو بناتے رہے.
استاد کی تذلیل کے لئے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کردی تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 341/506/337A1/337L2 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔