شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںطلبا و ملازمین کو جائز حقوق دلانے اور ان کے مسائل کے...

طلبا و ملازمین کو جائز حقوق دلانے اور ان کے مسائل کے حل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا :ںینگ ڈاکٹرز

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کیلئے واحد میڈیکل یونیورسٹی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ یونیورسٹی میں حالیہ ہونے والی میڈیکل فیکلٹی کی اپ گریڈیشن قابل تعریف ہے مگر اس کے ساتھ ہی 2 سال گزر جانے کے باوجود بھی یونیورسٹی کی جانب سے ہائیئر سٹیڈیز پروگرامز اور دیگر امور کیلئے تاحال کسی بھی قسم کی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔پوسٹ گریجویٹس کیلئے ہائیئرسٹیڈیز پروگرامز متعارف کرانے کی بجائے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت طلبا اور ملازمین کے جائز حقوق ضبط کرتے ہوئے انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیئرمین نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان اور گورنر بلوچستان کی جانب سے بھی طلبا اور ملازمین کو جائز حقوق دلانے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کسی قسم کے سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، جہاں ایک جانب 2 سال گزر جانے کے باوجود یونیورسٹی کی کارگردگی اطمینان بخش نہیں وہاں دوسری جانب یونیورسٹی ایکٹ میں طلبا اور ملازمین کے جائز حقوق بھی ضبط ہورہے ہیں جوکہ موجودہ حالات میں ینگ ڈاکٹرز کو بھی احتجاج کی راہ اختیار کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔

چیئرمین نے یونیورسٹی وائس چانسلر وزیر اعلی اور گورنر بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے یونیورسٹی ایکٹ میں ضروری ترامیم اور یونیورسٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے طلبا اور ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں تاکہ موجودہ صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی اعلی تعلیم کیلئے کارگر ثابت ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز