Homeخبریںطورخم گیٹ کے قریب پاکستانی فورسز نے افغان شہریوں پر فائرنگ 6افراد...

طورخم گیٹ کے قریب پاکستانی فورسز نے افغان شہریوں پر فائرنگ 6افراد جاں بحق

طورخم(ہمگام نیوز) افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کے صبح پاک افغان بارڈر طورخم میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گیٹ کے قریب افغان شہریوں پر فائرنگ کی ـ

فائرنگ کا واقعہ آج صبح تقریبا 10 بجے اس وقت پیش آیا جب افغان شہریوں کے ایک گروپ نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پژواک خبری ادارے کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم از کم چھ افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ننگرہار کے صوبائی حکام نے ابھی تک اس بارے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ـp

Exit mobile version