یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںعالمی ادارہ صحت کا بھارت سے کورونا نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے...

عالمی ادارہ صحت کا بھارت سے کورونا نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر پیغام

 

جینیوا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔بھارت میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر روڈرکو آفرن نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فروری میں پابندیاں اٹھانے کے بعد کورونا کو پھیلنے کا موقع دیا گیا، احتیا طی تدابیر کو چھوڑ دیا گیا اب یہ ہم سب کے لیے پیغام ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں وباکا پیمانہ یورپ اور امریکا سے مختلف اور بڑا ہے، بھارت میں کورونا پھیلنےکی ایک وجہ گنجان آبادی بھی ہوسکتی ہے لہٰذا کورونا سے نمٹنےکی مسلسل تیاریاں وبا کے خاتمے تک ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز