یکشنبه, جنوري 12, 2025
Homeخبریںعالمی اوباشوں کے غیرمجاز مطالبات پرعمل درآمدکرنےکا پابند نہیں،؛ایران

عالمی اوباشوں کے غیرمجاز مطالبات پرعمل درآمدکرنےکا پابند نہیں،؛ایران

(ہمگام نیوز ویب ڈیسک) ایران کے سخت گیر اور شدت پسند حلقوں کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی فنڈ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے عالمی معاہدوں کی آڑ میں تہران کو مزید پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغربی استعمار مختلف معاہدوں کی آڑ میں ایران کے جوہری پروگرام کے اضافی پروٹوکول کا مطالبہ کررہا ہے۔ تہران عالمی اوباشوں کے غیرمجاز مطالبات پرعمل درآمد کرنے کا پابند نہیں۔حال ہی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی ان دونوں عالمی معاہدوں میں ایران کی شمولیت مسترد کردی تھی اور ایرانی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ عالمی طاقتوں کے مفاد میں قانون سازی کے بجائے اپنے قومی مفاد میں قانون سازی کرے۔ایران کی دستوری تحفظ کونسل نے ہفتے کے روز انسداد دہشت گردی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے عالمی معاہدوں میں شمولیت سے متعلق بل مسترد کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ تہران دہشت گردوں کی پشت پناہی اور غیرقانونی رقوم کی منتقلی سے باز آنے کو تیار نہیں۔ دستوری کونسل میں انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنڈنگ کے عالمی معاہدوں میں شمولیت سے متعلق دو بل مسترد کردیے گئے ہیں۔ان بلوں میں کہا گیا تھا کہ دستوری کونسل دہشت گردی کی فنڈنگ، منی لانڈرنگ، سرحد پار انسانی اسمگلنگ اور اسلحہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے عالمی معاہدوں FATF میں شمولیت پر غور کیا جائے تاہم ایران کے دستوری کونسل نے یہ دونوں بل مسترد کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز