یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںعبدالرشید ماندائی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ۔ بُزرگ والدہ...

عبدالرشید ماندائی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ۔ بُزرگ والدہ کی اپیل

نوشکی (ہمگام نیوز) 15نومبر 2014 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور اغواء ہونے عبدلرشید ماندائی کی بوڑھی والدہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُس کا بیٹا بے قصور ہے اُسے بازیاب کیا جائے۔
عبدالرشید ماندائی کی بزرگ والدہ نے مزید کہا ہے کہ اُنکی جوان بیٹے نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو انہیں ریاست کے ہی قانون کے مطابق عدالت میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائے۔ جبکہ اس کے برعکس ہمارے فرزندوں کو اس طرح فوجی کیمپوں کے ازیت خانوں میں حبس بے جا میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ہم ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کی علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچ جبری مغوی اسیران کے لیے اپنا کردار ادا کرکے پورے خاندان کو اجتماعی ازیت سے نجات دلانے میں ہماری مددکرے۔ واضع رہے بلوچستان میں جبری اغوا شدہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہیں،جن کے لواحقین کا احتجاج تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز