سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںعبداللطیف کوبلوچستان کی دفاع میں شہادت پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں،بی...

عبداللطیف کوبلوچستان کی دفاع میں شہادت پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید سرمچار عبداللطیف بلوچ کو ان کی شہادت پرسرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
ضلع واشک کے علاقے راغے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں سرمچار عبداللطیف بلوچ عرف حمید ولد محمد نور بلوچ بلوچستان کی دفاع میں شہید ہوگئے ۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم انہیں ان کی بلوچستان کی سلامتی اور قومی دفاع کی خدمات اورعظیم قربانی جو شہادت پر منتج ہوا پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اور ان کی عظیم قربانی و شہادت کی تقلید تنظیم کا مشن رہے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہید سر مچار عبداللطیف بلوچ نے ہزاروں شہید بلوچ فرزندوں کی تقلید کرکے بلوچستان کی سلامتی کی دفاع کی اور مادر وطن کا حق ادا کیا جو یقینا ایک سرزمین کا بیٹا ہی کر سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز