سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںعتیق الرحمٰن نیچاری کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین...

عتیق الرحمٰن نیچاری کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : لواحقین کی اپیل

 

خضدار (ہمگام نیوز) 23 فروری 2017 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر خضدار سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور اغواء ہونے والے عتیق الرحمٰن کے لواحقین نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عتیق الرحمٰن بے قصور ہے اُسے باحفاظت بازیاب کیا جائے ۔

عتیق الرحمٰن کے لواحقین نے مزید کہا ہے کہ اگر عتیق الرحمٰن نے کوئی جرم کیا ہے تو اُسے ریاست کے ہی قانون کے مطابق عدالت میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں۔ جبکہ اس کے برعکس ہمارے پیاروں کو کئی سالوں سے اس طرح فوجی کیمپوں کے اذیت خانوں میں مسلسل حبس بے جا میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ہم ملکی اور غیر ملکی انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچ جبری مغوی اسیران کی باحفاظت بازیابی کےلیے اپنا کردار ادا کرکے جبری مغویان کے پورے خاندان کو اجتماعی اذیت سے نجات دلانے میں ہماری مددکریں۔

واضح رہے بلوچستان میں جبری اغوا شدہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے جن کے لواحقین کے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز