دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںعراق میں کردستان ورکر پارٹی کے اجلاس پر ترک حملے میں 6...

عراق میں کردستان ورکر پارٹی کے اجلاس پر ترک حملے میں 6 شہید

استنبول ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ترکیہ کی مسلح افواج نے بدھ کے روز شمالی عراق میں ورکر پارٹی کردستان [پی کے کے] کے چھ سرکردہ رہنما کو توپخانے سے کی جانے والی کارروائی میں شہید کر دیا۔
ٹی آر ٹی نیوز کے نام سے نشریات پیش کرنے والے سرکاری ٹی وی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کالعدم کردستان ورکر پارٹی کے یہ رہنما ایک اہم پارٹی اجلاس میں شریک تھے۔
ترک ٹی آر ٹی نیوز بغیر کسی ذرائع کے اپنی خبر میں بتایا کہ انقرہ نے پی کے کے پر بغیر پائیلٹ مسلح ڈرون سے حملہ کیا۔ سنجار میں حملے کی جگہ پر پی کے کے نے ایک ٹھکانہ بنا رکھا تھا جہاں پر اہم اجلاس منعقد ہوتے تھے۔ اس کارروائی میں ترک فوج اور خفیہ اداروں نے مل کر حصہ لیا۔

ورکر پارٹی کردستان 1984 سے ترکیہ سے آزادی کی تحریک چلا رہی ہے۔ تحریک نے عراق کے قریب پہاڑی سلسلے میں اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں جن پر ترکیہ کبھی کبھار حملے کرتا رہتا ہے۔
ترکیہ نے گذشتہ 25 برسوں سے شمالی عراق میں فوجی ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور اسی سال وسط اپریل میں ترکیہ نے کرد آزادی پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کی تھی۔
شمالی عراق کی جانے والی کارروائی کا کوڈ نام پنجہ کلید آپریشن تھا جس میں تنظیم کے 6 مسلح افراد گرد مارے گئے۔ یاد رہے کہ 2020ء میں ترک فوج اسی علاقے میں کئی خونریز کارروائیاں بھی کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز